لاہور: (دنیا نیوز) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردو س عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مینار پاکستان پر سیاسی سرکس سجا ہے، اپوزیشن کاراویتی ہتھیارہےکہ اتناجھوٹ بولوکہ سچ لگنےلگے۔ فضل الرحمان کی ملیشیا حکومت کو گھرنہیں بھیج سکتی۔
معاون خصوصی ڈاکٹر فردو س عاشق اعوان کہتی ہیں قانون توڑنے والوں سے سختی سے نمٹیں گے، حکومت نےاپوزیشن کوقانون ہاتھ لینےکیلئےکھلی چھٹی نہیں دی۔پاکستانی عوام نےوزیراعظم اوروزیراعلیٰ کوقانونی طریقےسےچناہے، فضل الرحمان کی ملائیشیااورجتھابردارفورس حکومت کوگھرنہیں بھیج سکتی، اقتدارکےنشےمیں ہروہ حربہ اپنایاجارہاہےجس سےحکومت کی راہ میں رخنہ ڈالاجائے، کوروناکی موجودہ صورتحال میں پی ڈی ایم نےسیاسی گندپھیلاکرچلےجاناہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے جلسےمیں آنیوالوں کوکہیں نہیں روکاجارہا، وزیراعظم کی ہدایت کےمطابق کہیں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی گئی۔معاشی بدحالی،ظلم وجبر اوراداروں کی بےتوقیری ان لوگوں نے کی۔ شہبازشریف،حمزہ عدالتوں میں آئےانہوں نےکسی کوجلسےمیں آنےاوراستعفےدینےکی ہدایت نہیں کی۔ 80فیصد وسطیٰ پنجاب مسلم لیگ ن نےجیتاہواہے، جیتنے والی جماعت دھاندلی کیخلاف شو رکر ہی ہے۔مینار پاکستان استحکام پاکستان کیلئے ہے لیکن وہاں انہوں نے سیاسی سرکس سجا رکھا ہے۔