لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور کرائے کے ترجمانوں پر خوف طاری ہو گیا، آج کا جلسہ فیصلہ کن گھڑی ہے، پی ڈی ایم نااہل حکومت کوگھربھیج کردم لے گی۔
لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ڈی ایم کادوٹوک اعلان ہےکہ گھبرانانہیں، وزیراعظم کومشورہ ہےآج چھپ چھپ کرجلسہ مت دیکھیں۔ آج وہ دن آگیاجس کےخوف میں حکومت مبتلاتھی۔ عوام جان چکی ووٹ چوری کرکےآنیوالاٹولہ ہمیں ریلیف نہیں دےسکتا، ووٹ کوعزت دوآئین وپارلیمنٹ کی بالادستی کی تحریک ہے۔
انہوں نے کہا کہ کل رات مختلف مقامات پرہمارے کنٹینرزروکےگئےجس کی وجہ سےکنٹینرتاخیرسےپہنچے، جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، آج لاہورکا جلسہ فیصلہ کن گھڑی ہوگی۔ مریم اورنگزیب نے عوام سے درخواست کی کہ کورونا ایس او پیز پر عمل کریں اور جلسے میں ماسک پہن کر شرکت کریں۔