عوام ملک کی خاطر باہر نکلیں اورحکومت کو آخری دھکا لگائیں: مریم نواز

Published On 13 December,2020 01:56 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام ملک کی خاطرآج باہر نکلیں اورحکومت کو آخری دھکا لگائیں، لاہور والوں کو پیغام ہےکہ آپ کی مشکلات کااحساس ہے۔

مینار پاکستان جلسے کیلئے جاتی امرا سے روانگی کے موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام پی ڈی ایم کی کال پر نہیں، عوام کی کال پرپی ڈی ایم باہرنکلی ہے۔ انہوں نے کارکنان سے اپیل کی کہ وہ کورونا ایس او پیز پر عمل کریں اور جلسے میں ماسک پہن کر آئیں۔

مریم نواز نے آج لاہور جلسے کیلئے خصوصی لباس تیار کروایا ہے جس پر ان کے والد نوازشریف کی تصویر بنی ہوئی ہے، لباس مسلم لیگ ن کی رہنما اور فیشن ڈیزائنر حناپرویز بٹ نے تیار کیا ہے۔

Advertisement