اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم کے مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ ن لیگی اراکین پارلیمان کو اپنے استعفے میاں نوازشریف کو لندن بھجوا دینے چاہئیں۔
مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے ن لیگ کو مفت مشورہ دے دیا کہتے ہیں کہ نوازشریف جنوری میں خود آکر استعفے سپیکر کو پیش کریں۔شہزاد اکبر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ "ایس توں کھٹ گھل تے انقلاب نئں جے آنا"۔
ن لیگ کے لیے مفت مشورہ۔ ن لیگ کے تمام پارلیمانی اراکین کو چاہیے کہ وہ اپنے استعفے اپنے لندن والے قائد میاں صاحب کو بجھوا یں اور پھر میاں صاحب جنوری میں خود آکر استعفے سپیکر کو پیش کر۔
— Mirza Shahzad Akbar (@ShazadAkbar) December 14, 2020
ایس توں کھٹ گھل تے انقلاب نئں جے آنا
انہوں نے مزید کہا کہ لاہوریوں نے موروثی سیاست اور جھوٹے بیانیے کو دفن کر دیا، ن لیگ کی وارثت کی جنگ کرپشن بچاو کے سوا کچھ نہیں،افسوس ہے کہ اس عمل میں لوگوں کی زندگیاں خطے میں ڈالی گئیں۔لاہور یوں نے بلا شبہ ن لیگ کی موروثی سیاست اور جھوٹے بیانیے کو دفن کر دیا، ن لیگ اس وقت وراثت کی جنگ اور کرپشن کے بچاو کے سوا کچھ نہیں، افسوس اس بات کا ہے کہ اس عمل میں #PDMJalsaLahore میں لوگوں کی زندگیوں کو خطرہ میں ڈالا گیا https://t.co/rBEWr85Opf
— Mirza Shahzad Akbar (@ShazadAkbar) December 14, 2020
واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز لاہور کے جلسے میں جنوری کے آخر یا فروری کے اوائل میں لانگ مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپنے استعفے ساتھ لے کر جائیں گے۔ دوسری جانب ن لیگ سمیت اپوزیشن اراکین پارلیمان کی جانب سے پارٹی قیادت کو استعفے جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔