اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے حکومت کوایک بار پھر اپوزیشن کو راستہ دینے اور مذاکرات کا مشورہ دیا ہے۔
فواد چودھری نےاپنے ٹویٹ میں کہا کہ اگر مینار پاکستان گراؤنڈ میں پانی ہوتا تو اچکزئی جیسے کئی بونوں کو چلو بھر پانی میسر ہوتا، یہ علیحدہ بات ہے کہ ڈھٹائی کی وجہ سے نہ ڈوبتے۔
اگر مینار پاکستان گراؤنڈ میں پانی ہوتا تو اچکزئ جیسے کئ بونوں کو چلو بھر پانی میسر ہوتا، یہ علیحدہ بات ہے کہ ڈھٹائ کی وجہ سے نہ ڈوبتے، کل کے جلسے کی ناکامی کے بعد اپوزیشن کا بیانیہ عملاً اپنی موت مر گیا ہے،حکومت کو بہرحال اپوزیشن کو راستہ دینا چاہئے اور مذاکرات کا آغاز ہونا چاہئے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 14, 2020
انہوں نے کہا کہ کل کے جلسے کی ناکامی کے بعد اپوزیشن کا بیانیہ عملاً اپنی موت مر گیا ہے، حکومت کو بہرحال اپوزیشن سےمذاکرات کا آغاز کرنا چاہئے۔