اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آج کا دن عوام کے محافظوں اور عوام دشمنوں میں فرق جاننے کا دن ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایک طرف حکومت ہے جو دن رات شہریوں کو جان لیوا کورونا سے بچانے کیلئے مصروف عمل ہے۔ دوسری جانب پی ڈی ایم کا ڈنڈا بردار بھپرا ٹولہ جو جان بوجھ کر جلسے کی آڑ میں معصوم عوام کو کورونا کی دلدل میں دھکیلنے پر بضد ہے۔
حکومت کی جانب سے جلسے کیلئے کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی گئی جس سے جھوٹوں کی راجکماری کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہوا۔ البتہ قانون کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا جائیگا! بیروزگاروں کا ٹولہ اسطرح ایکسپوز ہوگا کہ 11جماعتوں پر مشتمل PDM کے سیاسی جنازے کو کوئی کندھا دینے کو تیار نا ہوگا!
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) December 13, 2020
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جلسے کیلئے کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی گئی جس سے جھوٹوں کی راجکماری کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہوا۔ البتہ قانون کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا جائیگا۔ بے روزگاروں کا ٹولہ اسطرح ایکسپوز ہوگا کہ 11جماعتوں پر مشتمل پی ڈی ایم کے سیاسی جنازے کو کوئی کندھا دینے کو تیار نہ ہوگا۔