علی ظفر کا دعویٰ ہتک عزت، میشا شفیع کی گواہ نے اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا

Published On 17 February,2021 08:47 pm

لاہور: (دنیا نیوز) گلوکار علی ظفر کے ہتک عزت کے دعوے پر سماعت کے دوران میشا شفیع کی گواہ نے اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا ہے۔

میشا شفیع کی گواہ لینا غنی کا عدالت کے روبرو کہنا تھا کہ علی ظفر نے انہیں بھی ہراساں کیا، کندھے پر ہاتھ رکھا اور بیہودہ الفاظ کہے۔ خاتون نے دعویٰ کیا کہ علی ظفر نے 9 دیگر خواتین کو بھی ہراساں کیا تاہم اخلاقی طور ان کے نام نہیں بتاؤں گی۔ یقین ہے کہ علی ظفر نے میشا شفیع کو بھی ہراساں کیا۔

سماعت کے دوران میشا شفیع کی گواہ عفت عمر پیش نہ ہوئیں۔ علی ظفر کے وکلا نے اعتراض کیا کہ عفت عمر نے علی ظفر کے متعلق ٹویٹ کیا ہے حالانکہ ابھی ہراسانی کا الزام ثابت نہیں ہوا۔

گواہ نے دعویٰ کیا کہ شوبز انڈسٹری میں علی ظفر کے متعلق خواتین کو ہراساں کرنے کا تاثر پایا جاتا ہے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر میشا شفیع اور دیگر گواہوں کو جرح کے لیے طلب کرتے ہوئے کارروائی 6 مارچ تک ملتوی کر دی۔

 

Advertisement