معروف گلوکارہ معصومہ انور کا نیا ویڈیو سونگ ’’خط ‘‘ریلیز کر دیا گیا

Published On 13 June,2021 05:41 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف گلوکارہ معصومہ انور کا نیا ویڈیو سونگ ’’خط ‘‘ریلیز کر دیا گیا ہے۔ گانے کی کہانی معروف اداکار شفقت چیمہ زندگی کی عکاسی کرتی ہے۔

ویڈیو سونگ کا میوزک معروف موسیقار فخر عباس نے ترتیب دیا جبکہ ویڈیو کو ایگزیکٹو پروڈیوسر بلاول چودھری اور ریان چودھری نے بیک سٹیج پروڈکشن اور ائکونک سلوشن کے پلیٹ فارم سے جاری کیا ہے۔

گلوکارہ معصومہ نے کہا ہے کہ ویڈیو سونگ خط کا میوزک اور اس کا تھیم خوبصورت انداز میں تیار کیا گیا ہے جو میرے پرستاروں اور میوزک کے دلدادہ افراد کو اپنا گرویدہ بناتے ہوئے ان کو بہترین میوزک کا سننے کا موقع فراہم کرے گا۔

شفقت چیمہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سونگ میی میری زندگی کے حوالے سے عکاسی کی گئی ہے ۔ میرا پہلا ویڈیو سونگ ہے جس میی دکھائی جانے والی کہانی میی بچپن سے اب تک کا سفر اور میرے احساسات کی خوبصورت منظر کشی کی گئی ہے۔
 

Advertisement