مشہور امریکی گلوکار ایکون کی مکہ مکرمہ آمد، عمرہ کی ادائیگی

Last Updated On 05 March,2020 11:52 pm

مکہ مکرمہ: (ویب ڈیسک) امریکا کے مشہور گلوکار ایکون نے گزشتہ روز اپنے ساتھیوں کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی اور نوافل ادا کیے۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اسلام ہی کامیابی کی اصل کنجی ہے۔ مجھے جو بھی کامیابی حاصل ہوئی وہ صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کی مرہون منت اور اسلام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی وجہ سے ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ایکون کی عمرہ کی ادائیگی کے موقع پر لی گئی تصاویر اور ویڈیوز جاری ہوئی ہیں جن سے ان کے مداحوں کو ان کی زندگی کا الگ رخ دیکھنے کا موقع ملا ہے۔

 

 

خیال رہے کہ دنیا بھر میں اپنے گانوں کی وجہ سے مشہور امریکی سنگر ایکون کے بارے میں بہت کم لوگوں کو علم ہے کہ وہ مسلمان ہیں۔ ایکون 16 اپریل 1973ء میں امریکی شہر سینٹ لیوس میں ایک مسلم گھرانے میں پیدا ہوئے تھے۔
 

 

Advertisement