اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت مذہبی امور نے نوزائیدہ بچوں کو حج پر لے جانے کی پالیسی بھی جاری کردی۔
پالیسی کا اطلاق پانچ ستمبر دو ہزار اٹھارہ کے بعد پیدا ہونے والے بچوں پر ہوگا۔ نوزائیدہ بچوں کے حج پیکج میں بھی گزشتہ تین سالوں میں دوگنا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
نوزائیدہ بچوں کا سفری کرایہ مجموعی کرایہ کا 10 فیصد ہوگا۔ جنوبی ریجن کے نوزائیدہ بچوں کا حج پیکج 31 ہزار 882 روپے ہوگا جبکہشمالی ریجن کے نوزائیدہ بچوں کا حج پیکج 32 ہزار 657 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
ادھر وزارت مذہبی امور نے حج 2020ء کے لیے درخواستوں کی وصولی کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ حج درخواستیں 25 فروری سے 6 مارچ تک وصول کی جائیں گی۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو بھی حج درخوا ستیں وصول کی جائیں گئی جبکہ حج فارم سے حلف نامہ ختم نہیں کیا گیا ہے۔ کمپیوٹرائزڈ فارمز پر حلف نامہ موجود ہے جہاں درخواست گزار دستخط کرے گا۔