وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2020ء کی منظوری دے دی

Last Updated On 11 February,2020 09:28 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) رواں سال 1 لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ گزشتہ سال کی نسبت حج اخراجات میں اکاون ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ 4 لاکھ 80 ہزار سے 4 لاکھ 90 روپے اخراجات آئیں گے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے بتایا کہ کابینہ نے حج اخراجات میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی ہے، جو اضافہ ہو رہا ہے وہ ائیر لائنز کے کرایوں اور ڈالر کی قدر کی وجہ سے ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ رواں سال ستر سال سے زائد عمر کے دو ہزار افراد بغیر قرعہ اندازی کے حج کریں گے، اس سے پہلے عمر کی حد 80 سال تھی۔
 

Advertisement