سرکاری حج سکیم: رواں سال پیکیج بمعہ قربانی 6 لاکھ تک پہنچ جائیگا

Last Updated On 06 January,2020 09:18 am

اسلام آباد: (سید قیصر شاہ) سعودی عرب کی جانب سے رواں سال حج کیلئے ویزا فیس، حجاج کرام کی انشورنس کے اجرا، ٹیکسز کی شرح میں نظرثانی اور ڈالر کی بلند پرواز کے بعد سرکاری سکیم کے تحت حج پیکیج بمعہ قربانی 6 لاکھ تک پہنچ جائیگا۔

گزشتہ سال سرکاری حج سکیم کا پیکیج 4لاکھ 36 ہزار روپے تھا، تاہم سعودی عرب میں مختلف سہولیات نہ ملنے، رہائش گاہ دور ہونے کے باعث 10 سے 40 ہزار روپے تک فی حاجی رقم واپس کی گئی تھی، ذرائع کے مطابق بغیر قربانی کے 5 لاکھ سے پیکیج کم رکھنے کیلئے وزارت مذہبی امور کے حکام ایئر لائنز سے مذاکرات کر رہے ہیں تاہم اس پر ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی جس کی وجہ سے حج پالیسی 2020 منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو ارسال نہیں کی جاسکی۔
 

Advertisement