شاہ سلمان کا عراقی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

Last Updated On 05 January,2020 07:46 pm

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی فرمانرواشاہ سلمان نے عراقی صدر ڈاکٹر برہم صالح سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا ہے۔

سعودی فرمانرواشاہ سلمان نے ٹیلی فونک رابطے میں عراقی صدر سے خطے میں جاری بحران کو ختم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ سعودی شاہ سلمان نے کہا کہ خطے میں تناؤ کو کم کرنے کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں۔

عراقی صدر نے شاہ سلمان کی طرف سے تعاون کی یقین دہانی اور کشیدگی میں کمی کی کوششوں کو سراہا، دونوں رہنماوں نے خطے میں صورتحال معمول پر لانے کیلئے امن کی کوششوں پر زور دیا۔
 

Advertisement