ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کی حکومت نے تاریخ میں پہلی بار سال نو کا جشن منانے کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے تاریخ میں پہلی بار نئے سال کا جشن منانے کا اعلان کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں نئے سال کی آمد پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ موسیقی کا پروگرام اور دیگر تفریحی سرگرمیاں بھی ہونگی۔ سعودی عوام 31 دسمبر کو شام چھ بجے سے صبح ایک بجے تک جشن کے منتظر ہیں۔