ریاض: (ویب ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ اور تاریخی تعلقات کے فروغ سمیت اہم امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پارلیمانی سطح پر دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر اسد قیصر کے ہمراہ پاکستانی وفد میں شامل دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔
اہم سعودی شخصیات جن میں وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن عبداللہ، سعودی شوریٰ کے سپیکر ڈاکٹر عبداللہ بن محمد آل شیخ، پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اور پاکستانی سفیر راجا علی اعجاز نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔