ابوظہبی: (ویب ڈیسک) سعودی عرب اور یو اے ای کی جاب سے مشترکہ ای ویزا سہولت کا آغاز 2020 میں کیا جائے گا۔ سعودی حکومت نے یہ اقدام کرنے میں پہل کرتے ہوئے یو اے ای سے اس حوالے سے بات کی تھی کیونکہ اس سے ان کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا اور زیادہ سے زیادہ زرِ مبادلہ کمانا تھا
یو اے ای اور سعودی عرب کے متعلقہ افسران اس وقت مشترکہ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ اس اقدام کے اصول و ضوابط اور دائرہ کار کو وضع کیا جا سکے۔ یواے ای کے وزیر معیشت المنصوری کا کہنا تھا کہ اس قسم کے اقدام کا مقصد دونوں ممالک میں کام کرنے والی نیشنل کمپنیوں کو آسانی اور آزادانہ طریقے سے ایک دوسرے کے ملک میں کام کرنے کی سہولت دینا ہے اس سے دونوں ملکوں میں سرمایہ کاری کا رجحان بڑھے گا اور خوشحالی آئے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان پروازوں کی تعداد اس وقت بھی مناسب ہے لیکن ہماری خواہش ہے کہ یہ دوگنا ہو جائے تاکہ دونوں ممالک زیادہ سے زیادہ زرِ مبادلہ کما سکیں۔ مشترکہ ویزا کا منصوبہ سیاحت کو فروغ دے گا جس سے سرمایہ کاری جیسا کہ ہوٹلنگ اور کھانے پینے کا کام بڑھ جائے گا۔