سعودی عرب، شنجن ویزا رکھنے والوں کیلئے آن ارائیول ویزے کی سہولت شروع

Last Updated On 05 January,2020 09:50 am

ریاض: (روزنامہ دنیا) سعودی عرب نے شنجن ویزا رکھنے والے سیاحوں کو سعودی عرب میں ایئر پورٹ پر ہی انٹری ویزا دینے کے فیصلے پر عملدرآمد شروع کر دیا۔

سعودی عرب نے شنجن ویزا رکھنے والے سیاحوں کو سعودی عرب میں ایئر پورٹ پر ہی انٹری ویزا دینے کے فیصلے پر عملدرآمد شروع کر دیا۔ ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر خصوصی کاؤنٹر قائم کر کے یہ سہولت فراہم کر دی گئی ہے ۔ سعودی حکام نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ یورپی ممالک یا امریکا و برطانیہ کے ویزا ہولڈرز کو ملک آنے پر فوری سیاحتی ویزا جاری کیا جائے 

Advertisement