حج 1 لاکھ 13 ہزار روپے مہنگا ہونیکا امکان، کابینہ آج حج پالیسی کی منظوری دیگی

Last Updated On 11 February,2020 06:24 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حج ایک لاکھ 13 ہزار روپے مہنگا ہونے کا امکان ہے، وفاقی کابینہ آج حج پالیسی 2020 کی منظوری دے گی۔

وفاقی کابینہ میں پیش کی گئی حج پالیسی 2020 میں کہا گیا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی اور رالل کے مقابلے میں شرح تبادلہ بڑھنے کے باعث حج اخراجات میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حج اخراجات میں ایک لاکھ 13 ہزار روپے فی کس اضافہ ہونے کا امکان ہے جس کے بعد اس سال حج ساڑھے 5 لاکھ روپے ہونے کا امکان تاہم حج اخراجات میں 50 ہزار روپے تک کمی آئے گی، ان میں پی آئی اے کا کرایہ کم کرنے اور سعودی عرب کی جانب سے فیس کم کرنے کی تجویز شامل ہے۔

ارکان پارلیمنٹ کے لیے بھی 2 ہزار عازمین کا کوٹہ رکھنے کی تجویز بھی ہے۔
 

Advertisement