لاہور: (دنیا نیوز) چودھری سرور کا کہنا ہے کہ اقتدار کی باریاں لینے والوں کا اب کوئی مستقبل نہیں، اپوزیشن اپنی سیاست بچانے کیلئے سہارے ڈھونڈ رہی ہے۔
گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ ملک کے روشن مستقبل کے خلاف سازشیں کرنیوالوں کا شکست دیں گے، کرپٹ عناصر سیاسی میدان سے مائنس ہوچکے ہیں، عوام نے ان کو مسترد کر دیا، اپوزیشن سڑکوں پر احتجاج نہیں پارلیمان میں قانون سازی کی ذمہ داری پوری کرے۔
چودھری سرور کا کہنا تھا کہ ق لیگ کے ساتھ معاملات حل ہوچکے ہیں، اداروں میں سیاسی مداخلت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اداروں کو مضبوط بنا رہے ہیں۔