بٹگرام: (روزنامہ دنیا) عبداللطیف پی ٹی آئی کا سرگرم کارکن تھا، موت گولی لگنے اور تیز دھار آہنی آلے کے وار سے ہوئی
پی ٹی آئی کے ضلعی رہنمانیاز خان تھاکوٹ کا بھائی قتل، پولیس رپورٹ کے مطابق عبداللطیف خان سکول میں ایس ایس ٹی کی پوسٹ پر تعینات تھا، اسے دیرینہ عداوت پر گزشتہ رات قتل کر دیا گیا۔ حق نواز خان نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ رات کو سوئے ہوئے تھے کہ فون پر اطلاع ملی کہ بھائی کو قتل کر دیا گیا ہے ،قریبی مکان میں جا کر دیکھا تو بھائی کی خون آلود لاش پڑی تھی۔ انہوں نے قتل کو دیرینہ عداوت کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے نیاز الرحمن، سجید الرحمن، سعید الرحمن، محبوب، ارشد اور عتیق پر قتل کی دعویداری کی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ موت گولی لگنے اور تیز دھار آہنی آلے کے وار سے ہوئی۔ بعدازاں نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا