اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے سعودی سفیر کیساتھ ملاقات کرکے عمرہ زائرین پر پابندی اور حج کے حوالے سے معاملات پر بات چیت کی ہے۔
سعودی سفیر نواف بن سید المالكی کا کہنا تھا کہ عمرہ زائرین پر پابندی عارضی طور پر ہے۔ جن عمرہ زائرین کی ویزا مدت ختم ہو رہی ہے، ان کو توسیع کر دی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ صرف پاکستان نہیں بلکہ 22 ممالک پر پابندی عائد کی گئی۔ عمرہ زائرین کی حفاظت کے لئے میکانزم تیار کرنے کے بعد پابندی اٹھا لی جائے گی۔
نورالحق قادری نے بعد ازاں میڈیا کو بتایا کہ حکومت پاکستان سعودی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے گی۔ اسی سلسلے میں اگلے ہفتے پھر سے میٹنگ کرنے پر اتفاق ظاہر کیا گیا ہے۔ حج کے انتظامات کے حوالے سے تمام معاملات نارمل طریقے جاری رہیں گے۔