عمان: (روزنامہ دنیا) پرانے فوم کے گدوں کے اندر ضروری اجزا سے بھرا پانی شامل کر کے اس میں بیج بوکر سبزیاں اور پودے اگائے جاسکتے ہیں خواہ وہ کسی بھی ماحول میں موجود ہوں۔
یہ عمل ہائیڈروپونکس کہلاتا ہے جس میں مٹی نہیں ہوتی اور پودے کو غذائیت بھرے پانی میں پروان چڑھایا جاتا ہے۔ یہ کام یونیورسٹی آف شیفیلڈ کے ماہرین نے کیا اور اس سے اردن کے زتاری کیمپ میں پناہ گزینوں کو خوراک فراہم کی جا رہی ہے۔