ریاض: (دنیا نیوز) پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، سعودی عرب ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا، سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کو آن ارائیول ایک سال کا ملٹی پل ویزہ مل سکے گا۔ حکام ترجمان وزارت مذہبی امور نے سعودی ویزا پالیسی میں تبدیلی کا خیر مقدم کیا۔
سعودی حکام کے مطابق امریکی، برطانوی اور شینجن ممالک کے ویزا ہولڈرز کیلئے ایک سال کا ملٹی پل سعودی ویزا ملے گا، ائیر پورٹ پر 440 ریال فیس کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادا کرنی ہوگی، ایک سال کے ملٹی پل ویزے پر سعودی عرب میں 90 روزکا قیام ہو سکے گا، ویزا صرف عمرے کیلئے استعمال ہو سکے گا مگر حج کیلئے نہیں۔
سعودی حکام کے مطابق سہولت سے فائدہ اٹھانے کیلئے امریکی، برطانوی اور شینجن ویزے پر 1 مرتبہ سفر کیا جانا ضروری ہے۔