اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت مذہبی امور نے حج 2020ء کیلئے درخواستوں میں آئندہ دو روز کی توسیع کر دی ہے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور نے اس سلسلے میں سٹیٹ بینک کو توسیع کیلئے لیٹر لکھ دیا ہے۔ حج درخواستوں کی وصولی اب 8 مارچ تک جاری رہے گی۔
نامزد بینک ہفتہ اور اتوار کو بھی حج درخواستیں وصول کرینگے۔ سرکاری حج سکیم کی قرعہ اندازی 12 مارچ کو ہو گی۔
ترجمان کے مطابق سرکاری حج سکیم کیلئے درخواستوں کی وصولی کے دسویں دن ملک بھر کے 13 نامزد بینکوں میں 126650 حج درخواستیں وصول ہوئیں۔