اداکارہ جوہی چاولہ بھی پارٹی گرل سے متاثر، ویڈیو شیئر کر دی

Published On 10 March,2021 06:44 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی مشہور اور خوبرو اداکارہ جوہی چاولہ بھی پاکستانی لڑکی دنانیر مبین سے متاثر ہوتے ہوئے پاوری ٹرینڈ میں شامل ہوگئیں۔

جوہی چاولہ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک خصوصی ویڈیو شیئر کی جو اُن کی مقبول ترین بالی ووڈ فلم کھلاڑی کی مختلف ویڈیو کلپس کو جوڑ کر بنائی گئی ہے۔

دنانیر نے بالی ووڈ اداکارہ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ میرے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے کہ آپ جیسے لیجنڈز پاوری ویڈیوز بنارہے ہیں۔

ویڈیو میں بیک گراؤنڈ میوزک کے طور پر بھارتی میوزک کمپوزر یشراج مکھاٹے کا وہ پاوری سانگ چل رہا ہے جو اُنہوں نے دنانیر کی وائرل ویڈیو کو دیکھنے کے بعد بنایا تھا۔
 

Advertisement