لاہور: (ویب ڈیسک) سابقہ اداکارہ نور بخاری نے ویمن ڈے پر وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ان کا میری زندگی میں ہونا میرے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔
تفصیلات کے مطابق شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے ویمنز ڈے پر اپنی زندگی میں شامل اہم خواتین کے بارے میں بتادیا۔
انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر فاریہ بخاری، خاتون اول بشریٰ بی بی، سلطانہ صدیقی اور دیگر کے ہمراہ ایک کولاج شیئر کیا۔
ساتھ ہی نور بخاری نے لکھا کہ میری زندگی میں شامل تمام خاص خواتین کو عالمی دن کی مبارک ہو۔ آپ سب تمام خواتین میرے لیے بہت اسپیشل ہیں کیونکہ آپ سب ہمیشہ مجھے کچھ نہ کچھ سکھاتی رہتی ہیں۔
سابقہ اداکارہ نے لکھا کہ ان تمام خواتین کا میری زندگی میں ہونا میرے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔ زندگی بھر میری سپورٹ کرنے اور مجھ سے محبت کرنے پر آپ سب کی ہمیشہ شکرگزار رہوں گی۔