کنول نصیر کی نماز جنازہ اسلام آباد میں ادا کر دی گئی

Published On 26 March,2021 04:16 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) معروف براڈ کاسٹرکنول نصیر کی نماز جنازہ ایچ الیون ون اسلام آباد میں ادا کر دی گئی۔

یاد رہے کہ کنول نصیر گزشتہ روز علالت کے باعث انتقال کر گئیں تھیں، معروف براڈ کاسٹر اسلام آباد کے ہسپتال میں زیرعلاج تھیں، کنول نصیر پاکستان ٹیلی ویژن کی پہلی خا تون اناؤنسر تھیں۔

.کنول نصیر نے26 نومبر1964 کو پی ٹی وی کے قیام کے وقت پہلی اناؤنسمنٹ کی تھی۔ کنول نصیر گزشتہ 5دہائیوں سے زائدعرصہ تک پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کے ساتھ وابستہ رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی وی کی پہلی خاتون اناؤنسر کنول نصیرانتقال کرگئیں

کنول نصیر نے 17 سال کی عمر سے ٹی وی میں کام کرنا شروع کیا۔ کنول نصیر معروف براڈ کاسٹر موہنی حمید (آپا شمیم) کی بیٹی تھیں۔ پی ٹی وی ڈرامے کی پہلی ہیروئن بھی کنول نصیر تھیں۔

یاد رہے کہ 73 سالہ کنول نصیر 1948ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں تھیں۔ کنول نصیر نے ٹی وی سکرین پر پہلی بار ’میرا نام کنول نصیر ہے اور آج پاکستان میں ٹیلی ویژن آ گیا ہے‘ آپ کو مبارک ہو‘ بھی نے ادا کیے تھے۔

Advertisement