لاہور:(روزنامہ دنیا) اداکارہ عائزہ خان سوشل میڈیا پر سب سے مشہور پاکستانی اداکارہ بن گئیں ،انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 90لاکھ ہوگئی ہے ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق عائزہ خان نے گزشتہ روز اپنی ایک تصویر سوشل میڈیاپر شیئر کی اوراپنے پیغام میں مداحوں کو بتایا کہ انسٹاگرام پر ان کے 90 لاکھ فالوورز ہوگئے ہیں، اس کے ساتھ ہی عائزہ نے انہیں فالو کرنے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے تمام فالوورز سے بے حد محبت کرتی ہیں۔
عائزہ خان پہلی پاکستانی اداکارہ ہیں جن کے انسٹاگرام پر 90لاکھ فالوورز ہوئے ہیں، اس سے قبل ایمن خان کے سب سے زیادہ فالوورز تھے۔