ثمینہ پیرزادہ نے پاکستانی طرزِ حکومت کو 'سرکس' قرار دے دیا

Published On 22 May,2021 09:36 am

کراچی: (روزنامہ دنیا) سینئر اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ پاکستان کے طرزِ حکومت سے تنگ آگئیں اور اسے ‘سرکس’ کا نام دے دیا۔

ثمینہ پیرزادہ نے ٹوئٹر پر پاکستان میں موجود کئی سالوں پرانی ایک دوسرے پر الزام تراشی کرنے اور اپوزیشن کی جانب سے حکومت کا تختہ الٹانے کی کاوشوں کی سیاسی روایت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے اپنے ٹویٹ میں سوال پوچھتے ہوئے لکھا کہ  کیا یہ جمہوریت ہے ؟ ہم انتخابات کا انتظار کیوں نہیں کرسکتے۔  اْنہوں نے لکھا کہ ‘پاکستانی عوام کو ہر پانچ سال بعد حکومت کے انتخاب کیلئے فیصلہ کرنے دیں۔  ثمینہ پیرزادہ نے مزید لکھا کہ  میں اس سرکس سے تنگ آگئی ہوں ۔