ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کی بھی بات پکی ہو گئی

Published On 21 May,2021 04:27 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک سٹار اور اداکارہ جنت مرزا کی بات بھی پکی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق جنت مرزا کے فيملی ذراٸع کے مطابق ان کی ٹک ٹاکر عمر بٹ سے بات پکی ہوگئی ہے۔ جنت مرزا نے عمر بٹ سے منگنی کرلی ہے۔

خیال رہے کہ جنت مرزا ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پرسب سے زیادہ ایک کروڑ 50 لاکھ فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار ہیں۔

پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا نے ملک کی نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر رکھا ہے۔

Advertisement