اداکارہ مہوش حیات سیاست میں آنے کی خواہشمند

Published On 17 May,2021 05:28 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف اداکارہ اور تمغہ امتیاز کی حامل مہوش حیات کا کہنا ہے کہ سیاست میں آنا میری خواہش ہے، جب بھی موقع ملا تو ضرور قدم رکھوں گی۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے اپنی نجی زندگی اور مستقبل کے ارادوں سے بھی آگاہ کیا۔

معروف اداکارہ نے کہا کہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر لوگ سوشل میڈیا پر ہمیں تنقید کا نشانہ بناتے ہیں جس سے ہمیں بھی تکلیف ہوتی ہے، مشہور شخصیت ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ ہمارا دل پتھر کا ہے یا ہم کچھ محسوس نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ کوئجھی بھی فلم سائن کرنے پہلے میں سکرپٹ کا مطالعہ کرتی ہوں اور فلم میں اپنے کردار کا جائزہ لیتی ہوں، میری سب سے پہلی ترجیح اچھا کردار ہوتا ہے، اس میں بہتری کیلیے ڈائریکٹر سے صلاح مشورہ بھی کرتی ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں مہوش حیات نے بتایا کہ بے نظیر بھٹو شہید کی زندگی پر مبنی ایک فلم پر کام ہورہا ہے اس میں ضرور کام کروں گی، پہلے سیاست میں اتنی دلچسپی نہیں تھی البتہ کرنٹ افیئرز شوق سے دیکھتی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ اب اس حکومت کے آنے کے بعد میرا ارادہ ہے کہ سیاسی میدان میں قدم رکھوں، جو لوگ اس ملک کی نمائندگی کرسکتے ہیں یا سفیر بن سکتے ہیں ان کو سیاست میں ضرور آنا چاہیے۔

Advertisement