دنانیر نے سلام ’مصطفیٰﷺ جان رحمت‘ پڑھ کر سب کے دل جیت لیے

Published On 10 May,2021 04:23 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان میں سوشل میڈیا سٹار دنا نیر کی آوازمیں سلام ’مصطفی ﷺ جان رحمت‘ مداحوں کو پسند آگیا۔ جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

اپنی انسٹاگرام اکاؤنٹ پروڈیوکلپس کے ذریعے وائرل ہونے والی سوشل میڈیا اسٹارکے چرچے پچھلے عرصے خوب رہے۔

اس بار دنا نیر نے عاطف اسلم کے نقش قدم پرچلتے ہوئے سلام ’مصطفی جان رحمت‘ پڑھا جو سب کو خوب پسند آیا۔

صارفین کا کہنا ہے کہ دنا نیر کی آوازمیں دم ہے اور انہوں نے سلام بے حد اچھا پڑھا۔ ایک صارف نے کہا کہ دنا نیرہرفن مولا ہیں جب کہ دوسرے نے آوازکوجادوئی آوازقراردیا۔
 

Advertisement