اداکارہ نیلم منیر فلسطین اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی آزادی کیلئے دعاگو

Published On 11 May,2021 07:24 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ نیلم منیر فلسطین اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی آزادی کیلئے دعاگو ہیں۔

اداکارہ نیلم منیر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرمسجد الاقصٰی کی خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یا اللہ کشمیر ، فلسطین کو آزادی اور دنیا کے تمام مسلمانوں کوشیطان کے شر اور دشمنوں سے تحفظ عطا فرما۔

انہوں نے لکھا کہ ہم تیرے بغیر بے بس ہیں۔ یا اللہ ، براہ کرم ہمارے روتے ہوئے بچوں اور مایوس ماؤں کو سن لے۔

نیلم منیر نے مشکلات سے نجات کے لیے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ یا اللہ ہمیں غموں سے آزادی دے اور ہمیں مظالم سے بچالے۔

انہوں نے اب تک شہید ہوجانے والوں کی کے لیے لکھا کہ یا اللہ شہید ہونے والوں کو جنت میں جگہ عطا فرما۔

آخر میں نیلم منیرنےاپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یا اللہ ہمیں سچے مسلمان بنا اور پوری دنیا میں اسلام کو سربلندی عطا فرما۔ یا اللہ ہمیں دنیا اور آخرت بھلائی عطا فرما، آمین۔
 

Advertisement