معروف عالم دین مولانا طارق جمیل بالی ووڈ اداکار سلمان کے ’فین‘ ہو گئے

Published On 17 May,2021 04:35 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف عالم مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ میں سلمان خان کی والدین کی فرمانبرداری اور سخاوت سے متاثر ہو کر اُن کا فین ہوگیا ہوں۔

یوٹیوب پر مولانا طارق جمیل کی ویڈیو وائرل ہور ہی ہے جس میں وہ بھارتی فلم انڈسٹری کے مایہ ناز لکھاری سلیم خان سے مخاطب ہیں۔

مولانا طارق جمیل سلیم خان کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ آپ کے بیٹوں سلمان خان، ارباز اور سہیل خان کو بھی عید کی مبارک باد دیتا ہوں۔شعیب اختر نے بتایا کہ سلمان خان اپنے والدین کے آگے ادب کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں اور ان کا ہر حکم مانتے ہیں۔

مولانا طارق جمیل نے سلمان خان کی سخاوت کی تعریف بھی کرتے ہوئے کہا کہ والدین کی فرمانبرداری اور سخاوت کے اوصاف کی وجہ میں بھی سلمان خان کا فین کا ہوگیا ہوں۔ سلیم خان کو کہتا ہوں سلمان خان جیسے خدمت گزار بیٹا ہونے پر بھی آپ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

Advertisement