ممبئی:(روزنامہ دنیا) بالی وڈ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نینا گپتا نے انکشاف کیا ہےکہ مجھے مردوں کی نیت کابروقت احساس ہوگیا تھاجس کے باعث فلم انڈسٹری میں ناخوشگوار تجربات سے محفوظ رہی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس سوال پرکہ ‘کیا کبھی کسی مرد نے بطور سنگل ویمن ان کے قریب جانے کی کوشش کی؟ اس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ جی ایسا ہوا ہے لیکن جلد ہی میں نے ارادوں کو بھانپ لیا تھا، کوئی بھی شخص اس وقت تک آپ کو سواری میں نہیں بٹھاسکتا جب تک آپ خود سواری میں نہ بیٹھنا چاہیں۔