راکھی ساونت نے خود کو ایشوریا سے مشابہہ قرار دیدیا

Published On 19 May,2021 10:40 am

ممبئی:(روزنامہ دنیا) بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت نے خود کو ایشوریا رائے سے مشابہہ قرار دیدیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ راکھی ساونت نے سمندری طوفان کے حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ‘‘بھارت میں کورونا نے تباہی مچائی ہوئی ہے ، ملک میں پہلے ہی آکسیجن کی کمی چل رہی ہے ایسے میں تھوڑے بہت پودے تھے وہ بھی کل طوفان سے گرگئے ، اب ہم کیسے زندہ رہیں گے ۔

ایک مداح نے سیلفی لینے کی خاطر اداکارہ کے قریب آنے کی کوشش کی تو راکھی نے اسے خبردار کردیا کہ میرے پاس مت آنا اور پوز بناتے ہوئے کہا کہ دور سے ہی تصویر لے لو۔ ویسے بھی میں دور سے ہی اچھی لگتی ہوں، دور سے دیکھو تو میں ایشوریا رائے لگتی ہوں لیکن نزدیک آکر دیکھو تو راکھی ساونت ہی لگتی ہوں۔
 

Advertisement