ممبئی:(روزنامہ دنیا) بالی وڈ اداکارسونو سودملک میں کورونا کی خطرناک صورتحال پر برداشت کھو بیٹھے، انٹرویوکے دوران شدت جذبات سے رو پڑے۔
میڈیا رپورٹ کے ماربق بھارت میں کورونا کی ہلاکت خیزی تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہی ہے اور روز بروز صورتحال ابتر ہوتی جارہی ہے۔ ایک انٹرویو میں سونو سود مدد کیلئے آنے والی کالز کا ذکر کرتے ہوئے رو پڑے اور بے بسی کا اظہار کیا۔
انہوں نے بتایا کہ میرے پاس آنے والی کالز میں 40 فیصد فون آکسیجن کیلئے آتی ہیں، میں روز خود کو بے بس محسوس کررہا ہوں، مجھے لوگوں کی نئے نئے مسائل پتا چلتے ہیں اور مجھے محسوس ہوتا ہے کہ پتا نہیں ہم کس ملک میں رہ رہے ہیں۔