ممبئی:(روزنامہ دنیا) بالی وڈ سٹار عامر خان کے بعد بھارتی اداکارہ ورینہ حسین نے بھی سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرلی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ورینہ حسین نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں سوشل میڈیا کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا۔انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے عامر خان کے آخری بیان کا بھی حوالہ دیا۔
اپنی آخری پوسٹ میں اداکارہ نے لکھا کہ یہ میری آخری سوشل میڈیا پوسٹ ہے لیکن میری ٹیم میرا اکاؤنٹ چلاتی رہے گی تاکہ آپ میرے کام سے باخبر رہیں۔