شادی سے قبل ہی ’اُمید‘ سے تھی، دیا مرزا کا اعتراف

Published On 08 April,2021 11:02 am

ممبئ: (روزنامہ دنیا)بالی وڈ اداکارہ دیا مرزا نے اعتراف کیا ہے کہ وہ شادی سے قبل ہی امید سے تھیں، ان کی رواں برس 15 فروری کو شادی ہوئی تھی۔

 

میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وڈ اداکارہ دیا مرزا نے یکم اپریل کو اپنے حاملہ ہونے کی تصدیق کردی تھی جس پر ان کے مداحوں اور مقامی میڈیا میں چہ مگوئیاں شروع ہو گئی تھیں کہ وہ اتنی جلدی حاملہ کیسے ہو سکتی تھیں۔ بعد ازاں انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ شادی کی تیاریوں میں مصروف تھیں کہ انہیں علم ہوا کہ وہ امید سے ہیں۔

اداکارہ نے اپنی ایک مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ وہ طبی پیچیدگیوں کے سبب اپنے حاملہ ہونے سے متعلق اعلان نہیں کر سکیں، اب شادی کے بعد انہوں نےاس بات کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

واضح رہےکہ دیا مرزا کی پہلی شادی سنہ 2014 میں صنعت کار و فلم پروڈیوسر ساحل سنگھا سے ہوئی تھی اور محض 5 سال بعد ہی 2019 میں دونوں میں علیحدگی ہو گئی تھی۔