ممبئی:(روزنامہ دنیا) بھارتی ٹیلی ویژن اداکارہ نوشین علی سردار کا کہنا ہے کہ بھارت کی مشہور رشتہ کر انے والی خاتون سیما تپاریا نے مسلمان ہونے کی وجہ سے ان کا رشتہ کر انے سے انکار کر دیا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے انکشاف کیا کہ سیما تپاریا نے انہیں واضح طور پر کہہ دیا تھا کہ وہ مسلم اور کیتھولک کیلئے رشتے نہیں کر اتیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں مسلمان ہوں اور مجھے بھی معاشرے میں وہی حقوق حاصل ہیں،اس واقعے نے مجھے اشتعال میں آنے پر مجبور کردیا تھا ۔
نوشین نے مزید بتایا کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ انہیں مذہب کی وجہ سے بھارت میں امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا ہو، بلکہ اس سے قبل انہیں مختلف ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں گھر دینے سے منع کردیا گیا تھا کیونکہ وہاں لوگ مسلمانوں کو گھر یا فلیٹس دینے کے حق میں نہیں تھے ۔اداکارہ نوشین نے کہا ہر مذہب کا احترام کرنا بہت ضروری ہے اگر کوئی معاشرہ اپنے افکار میں اتنا سخت ہوجائے گا تو وہاں رہنا بہت مشکل ہوجائے گا۔