رتیش دیش مکھ کی اہلیہ کے ہاتھوں پٹائی

Published On 20 March,2021 08:49 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) سوشل میڈیا پر بھارتی اداکارہ جنیلیا دیش مکھ کی جانب سے ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں پریتی زنٹا سے اس وقت جلن محسوس کرتے دیکھا جاسکتا ہے جب ان کے شوہر رتیش اداکارہ کا ہاتھ چوم کر استقبال کرتے ہیں۔

ٹوئٹر پر جنیلیا دیش مکھ نے کچھ عرصہ قبل پریتی اور رتیش کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ رتیش کی اہلیہ کی جانب سے شیئر کی گئی مزاحیہ ویڈیو میں شوہر سے مکے بازی کرتے دیکھا جاسکتا ہے جس کے بعد رتیش ایک جگہ پڑے اپنی اہلیہ سے معافی مانگ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پریتی اور رتیش دیش مکھ کی یہ ویڈیو 2019 میں آئیفا ایوارڈ میں بنائی گئی تھی۔
 

Advertisement