ممبئی: (روزنامہ دنیا) بھارتی اداکارہ تاپسی پنو نے کہا ہےکہ وہ اپنی رہائش گاہ پر انکم ٹیکس حکام کے چھاپے سے خوفزدہ نہیں، ان کے تمام سوالات کے جوابات دئیے۔
میڈیا رپورٹ کے ماسبق بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنو کے گھر گزشتہ ہفتے انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے چھاپہ مارا تھا، انہوں نے کہا کہ ان کیلئے خوفزدہ ہونے والی کوئی بات نہیں اور انھیں یہ بات سمجھ نہیں آرہی کہ میرے گھر پر چھاپہ کیوں مارا گیا۔ ایک بھارتی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے تاپسی پنو نے کہا کہ انھوں نے اور ان کے خاندان نے ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے افسروں سے مکمل تعاون کیا اور ان کے تمام سوالوں کے جواب دئیے ۔
اداکارہ نے کہا کہ خود میں نے انکم ٹیکس عملے کے تمام سوالوں کے جواب دئیے اور اگر کچھ غلط کہا ہوگا تو یہ سامنے آجائے گا۔ ایسا نہیں ہے کہ میں کسی غلط کام کو چھپانے کیلئے جھوٹ بول رہی ہوں، اب اگر اسکے باوجود بھی انھیں کچھ مل جائے جو کہ غلط ہو تو مجھے خود کو سزا ملنے پر خوشی ہوگی۔ کیوں کہ یہ ملک کا قانون ہے ۔
واضح رہے کہ مودی حکومت کسان احتجاج کو دبانے کی ناکام کوشش کرنے میں پاگل پن کی حد تک آگے جا چکی ہے، بھارت میں کہا جا رہا ہے کہ تاپسی پنوں کے گھر پر اس لئے چھاپہ مارا گیا کیونکہ وہ مودی حکومت کی غلط پالیسیوں پر تنقید کرتی ہیں۔ ریاست مہاراشٹرا کے وزیر نے تاپسی پنوں کے گھر پر چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا ان شخصیات کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں جو مودی سرکار کے خلاف آواز اُٹھاتے ہیں۔