احتجاج کی حمایت نہ کرنے پر سکھ شہری نے اجے دیوگن کی گاڑی روک لی

Published On 04 March,2021 11:29 am

ممبئی:(روزنامہ دنیا) بالی وڈ اداکار اجے دیوگن کو کسان احتجاج کی حمایت نہ کرنا بھاری پڑ گیا، مشتعل سکھ شہری گاڑی روک کر بالی وڈ اداکار پر لعنت ملامت رہا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کسان احتجاج کے حمایتی سکھ شہری نے اجے دیوگن کی گاڑی ممبئی کے فلم سٹی کے گیٹ پر روک دی اور بھرپور احتجاج کیا۔ اس دوران احتجاجی کسان مسلسل ویڈیو بناتا رہا جبکہ گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھے اجے دیوگن اضطراب کا شکار رہے ۔

ویڈیو بناتے اجے دیوگن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے احتجاجی نے کہا کہ یہ پنجاب کے خلاف اور دشمن ہیں، یہ دیکھو جسے شرم ہی نہیں۔احتجاجی نے 15 منٹ تک اجے دیوگن کو فلم سٹی کے گیٹ پر روکے رکھا جبکہ احتجاجی کی شناخت راجدیپ سنگھ کے نام سے ہوئی ہے ۔اجے دیوگن کے سکیورٹی گارڈ کی درخواست پر سکھ نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔