پریانکا چوپڑا بے ڈھنگا لباس پہننے پر مذاق کا نشانہ بن گئیں

Published On 25 February,2021 12:38 pm

ممبئی:(روزنامہ دنیا) بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا فیشن کے نام پر بے ڈھنگا لباس پہننے پر مذاق کا نشانہ بن گئیں۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر پریانکا چوپڑا کی سبز رنگ کے پولکا ڈاٹ والے فٹبال جیسے لباس کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں جس پر مزاحیہ میمز بننی شروع ہوگئیں۔ کسی نے کیپشن میں پریانکا کا مذاق اڑاتے ہوئے لکھا جب آپ کی والدہ آپ کو کہیں بوریا بستر باندھ اور نکل جا یہاں سے جبکہ سب سے زیاہ وہ میم وائرل ہوئی جس میں ویرات کوہلی پریانکا کو کیچ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ پریانکا ا س سے قبل بھی عجیب و غریب لباس پہننے کے حوالے سے مشہور ہیں، میٹ گالا 2019 میں اپنے لباس اور ڈراونے میک اپ کی وجہ سے پریانکا کو خو ب مذاق کا نشانہ بنایا گیا تھا۔