نورا فتیحی بھارت میں کیریئر کی ابتدائی مشکلات کو یاد کر کے آبدیدہ

Published On 25 February,2021 11:09 am

ممبئی:(روزنامہ دنیا) کینیڈا کی مراکشی نژاد اداکارہ و رقاصہ نورا فتیحی بھارت میں اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کی مشکلات کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہو گئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں نورا فتیحی کا کہنا تھا کہ میں سمجھتی تھی کہ کوئی مجھے لیموزین میں لینے آئے گا اور میں کسی شاندار گھر میں رہوں گی اور پھر اسی لیموزین میں آڈیشن کیلئے جاؤں گی تاہم ایسا کچھ بھی نہیں ہوا، بلکہ مجھے اس کے الٹ انتہائی مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ کہیں مجھے سخت برا بھلا کہا گیا تو کہیں مجھے رد کیا گیا اور مجھے انتہائی تکلیف دہ صور تحال کا سامنا رہا۔ نورا نے بتایا کہ ایک آڈیشن کے دوران کاسٹنگ ڈائریکٹر نے جسے پتہ تھا کہ میں بھارتی نہیں اور مجھے ہندی نہیں آتی، لیکن پھر بھی اس نے مجھے ہندی میں سکرپٹ پڑھنے کو دیا تاکہ وہ مجھ پر ہنس سکے ۔