ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی ووڈ سٹار کرینہ کپور کہتی ہیں کہ اُنہوں نے سیف علی خان کی مونچھوں کے باوجود بھی اُن سے محبت کی ہے۔
کرینہ کپور نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر سیف علی خان کے ہمراہ ماضی کی یادگار تصویر شیئر کی ہے۔ مذکورہ تصویر اُس وقت کی ہے جب سیف علی خان نے اپنا لُک تبدیل کرنے کیلئے مونچھیں رکھ لی تھیں۔
کرینہ کپور نے اس تصویر کے کیپشن میں سیف علی خان سے مخاطب ہو کر لکھا کہ ‘ان مونچھوں کے باوجود بھی میں نے تم سے محبت کی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ‘تُم میرے ہمیشہ والے ویلنٹائن ہو۔
یاد رہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان سال 2012 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں پہلے بچے کی ولادت 20 دسمبر 2016 میں ہوئی تھی جبکہ اس معروف فلمی جوڑے نے دوسرے بچے کے حوالے سے کرینہ کے امید سے ہونے کا اعلان گرشتہ برس اگست میں کیا تھا۔