سلمان نے جعلی حلف نامہ جمع کرانے پر معافی مانگ لی

Published On 11 February,2021 10:52 am

ممبئی:(روزنامہ دنیا) بالی وڈ اداکار سلمان خان نے کالے ہرن کے غیر قانونی شکا ر کے مقدمے میں عدالت میں جعلی حلف نامہ جمع کروانے پر معافی مانگ لی۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان جودھ پور سیشن کورٹ میں بذریعہ ویڈیو کانفرنس پیش ہوئے ۔اس دوران سلمان خان نے کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں 2003 میں غلطی سے جعلی حلف نامہ پیش کرنے پر معذرت کی۔

سلمان کے وکیل کا کہنا تھا کہ 8 اگست 2003 کو جمع کرایا گیا حلف نامہ غلطی سے دیا گیا تھا کیونکہ سلمان بھول چکے تھے کہ ان کا اسلحے کا لائسنس تجدید کیلئے متعلقہ ادارے میں گیا ہوا ہے ، اسلئے مصروفیت کے باعث حلف نامے میں کہہ دیا کہ لائسنس تو عدالت میں ہی گم گیا ہے ۔ عدالت کی جانب سے حتمی فیصلہ آج جاری کیا جائیگا۔