کولکتہ: (روزنامہ دنیا) بھارت کے بنگالی اداکار اندرا جیت دیب دل کا دورہ پڑنے کے باعث 73 برس کی عمر میں چل بسے۔
اندرا جیت کی موت کولکتہ شہر میں ان کی رہائشگاہ پر ہوئی۔ ان کے لواحقین کا کہنا ہے کہ اندرا جیت طویل عرصے سے دل کی بیماری کے علاوہ پھیپھڑوں اور گردوں کی بیماری میں بھی مبتلا تھے۔ ان کی بیوی کا انتقال گزشتہ برس ہوا تھا، ان کی کوئی اولاد نہیں تھی۔
خیال رہے کہ اداکار اندرا جیت دیب نے اپنے کیرئیر کا آغاز معروف ٹی وی سیریل تیرو پربون سے کیا تھا۔