ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے ایک شو میں انکشاف کیا کہ جب سیف علی خان اور اُن کے درمیان جھگڑا ہوتا ہے تو سب سے پہلے معافی کون مانگتا ہے۔
شو کے دوران کنال کھیمو نے کرینہ کو بتایا کہ جب اہلیہ سوہا سے اُن کا جھگڑا ہوتا ہے تو دونوں میں سب سے پہلے وہ یعنی کنال معافی مانگتے ہیں۔
اداکار کنال کی اس بات پر کرینہ کپور نے کہا کہ جب میرے اور سیف کے درمیان جھگڑا ہوتا ہے تو اُس میں بھی سیف پہلے معافی مانگتے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ مرد عام طور پر ایسا کرتے ہیں۔