ممبئی:(روزنامہ دنیا) بھارتی اداکارہ سنی لیون کا کہنا ہے کہ کینیڈا میں گزارے بچپن کے دنوں میں سکول میں ڈرایا دھمکایا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کا کہنا تھا کہ سکول میں بچے مجھے میری رنگت، بالوں اور لباس کی وجہ سے چھیڑا کرتے تھے ۔ اداکارہ کے مطابق بالغ ہونے پر بھی اس تجربے کے منفی اثرات مجھ میں قائم رہے ، اس میں سے کچھ برے سلوک زندگی بھر مجھے محسوس ہوتے رہیں گے جو کہ ایک اچھا احساس نہیں ہے ۔